پشاور: بے نامی اکاؤنٹ چلانے والا ملزم گرفتار

March 14, 2019

پشاور میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے بے نامی اکاؤنٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی مال روڈ پر کی گئی جہاں ملزم فضل خان کو بے نامی اکاؤنٹ چلانے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فضل خان کے مختلف بینکوں میں 35 اکاؤنٹس تھے اور اس نے مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔