ڈی بریفنگ مکمل،بھارتی فضائیہ نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھٹی پر بھیج دیا

March 15, 2019

نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انھیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپور ٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو فوج کے ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھینندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔