بھارت کا کامیاب اینٹی ٹینک گائیڈ میزائل تجربے کا دعویٰ

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے کامیاب میزائل تجربے کے بعد بھارت نے بھی مین پورٹیبل اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل(MPATGM)کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پاکستانی سرحد کے قریب راجھستان کے صحرائی علاقے میں کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ایک کامیاب تجربہ کیا تھا جس میں جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔