پریس کونسل کے اراکین کی تعیناتی میں تاخیر اور رفیق سومرو کی تقرری چیلنج

March 15, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریس کونسل آف پاکستان کے اراکین کی تعیناتی میں تاخیر اور رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سینئر صحافی ناصر زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان اور ڈاکٹر رفیق سومرو کو فریق بنایا گیا ہے۔