اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے المینیٹر ٹو میں ٹاکرا آج ہوگا

March 15, 2019

پاکستان سپر لیگ فور میں آج دوسرےالمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی سے ہوگا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کو کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے10رنز سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے المینیٹر میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا ۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔