چین: تیز رفتار کار حادثے کا شکار، ڈرائیور زخمی

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں تیز رفتار کار حادثے کا شکارہو گئی جس کے نتیجے میں کارڈرائیور زخمی ہوگیا۔

چین کے صوبے سیچوان کی ایک سڑک پر تیز رفتاری سے آنے والی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔بے قابو گاڑی ایک گھر کے باہر بیٹھے 2افراد کے انتہائی قریب سے گزرتی ہوئی دور جا کر اْلٹ گئی۔

حادثے میں دونوں افراد کو خراش تک نہ آئی جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔