نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے، آسٹریلیا میں پرچم سرنگوں

March 15, 2019

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے واقعے کے بعد آسٹریلیا نے اپنا قومی پرچم سرنگوں کر دیا۔

آسٹریلین وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کے احترام میں انہوں نے قومی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈکی طرح آسڑیلیا بھی تمام مذاہب، ثقافتوں کا گھر ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نفرت اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں۔

واقعے کے احترام میں آسٹریلیا کے شہر ملبرن کی عمارات پر قمقموں سے روشنی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔