چین میں ہتھنی کی اپنے بچے کو پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماں اپنی اولاد کے سکھ کے لیے ہر دکھ اٹھانے پر تیار رہتی ہے اورقدرت نے یہ جذبہ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں میں بھی ودیت کیا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر چین کے صوبے یونان میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک ہتھنی اپنے محوخواب بچے کو کیڑوں سے بچانے کے لیے درخت کی چھال سے پنکھا جھلتی رہی۔

ہتھنی اور اس کے بچے کی محبت کا یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔