پشاور: بے نامی اکاؤنٹس کا ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

March 17, 2019

پشاور میں بے نامی اکاؤنٹس کے ملزم کو عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار ملزم فضل شنواری کو ایڈیشنل سیشن جج قاضی اعجاز الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم فضل شنواری کو 5روز ہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالےکر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے 35 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے 9 ارب کی ٹرانزیکشن کی تھی۔