نیوزی لینڈ‘اظہار یکجہتی کیلئے یہودیوں کی عبادت گاہیں پہلی بار بندرہیں

March 17, 2019

کرائسٹ چرچ(جنگ نیوز)نیوزی لینڈمیں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور ان کے رنج و غم میں شریک ہونےکیلئےیہودیوں نے پہلی مرتبہ اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔ نیوزی لینڈ یہودی جیوئش کاؤنسل کمیونٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب مسلم لواحقین کےساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور متشدد لڑائی‘ نفرت اور نسل پرستی کامقابلہ کرنےکیلئےمتحد ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ہم مسلم کمیونٹی کومدداورتعاون پیش کرتےہیں۔