وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں ناکام ہو چکیں، مصطفیٰ کمال

March 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں اپنا آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ملک میں ایک نئے موثر سیاسی اور سماجی معاہدے کی ضرورت ہے جس کے زریعے اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے ہونگے۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو یونہی جھوٹے وعدوں کی نظر کرتے رہیں گے یا گھروں سے نکل کر اپنا حق لیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا مقصد ہی صرف عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما نیک محمد، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین، نائب صدر عبداللہ شیخ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمے داران اور کارکنان موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں کو ہمارا ماضی دیکھ کر ہماری نیت کا اندازہ لگانا ہوگا۔