بھارت نے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں کو شرکت سے روک دیا

March 17, 2019

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی انتہا پسند حکومت پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی، کھیلوں کے بعد اب ثقافت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آ گئی، بھارت نے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں کو شرکت سے روک دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ماہ 18-20 مارچ تک عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ادیبوں کو شرکت سے روک دیا اور دعوت نامے بھی منسوخ کر دیئے۔