پی ایس ایل فائنل، اسٹیڈیم میں موجود نمایاں شخصیات

March 17, 2019

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے فائنل کو دیکھنے کے لئے کون کون سی نمایاں شخصیات اسٹیڈیم میں موجود ہیں؟

پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے صدر مملکت عارف علوی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی،سماجی،شوبز سے جڑی نمایاں شخصیات اسٹیڈیم پہنچی ہیں۔

پی ایس ایل 4 کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے،اس میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی ہیں۔

سیاسی شخصیات میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،گورنر عمران اسماعیل فائنل دیکھنے کےلئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں۔

میچ کے لئے اسٹیڈیم میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن،پی سی بی چیئرمین احسان مانی،سابق کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کھیل کے شعبے سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار ساحر علی بگا، فواد خان،آئمہ بیگ، ابرارالحق، جنون گروپ،پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ماہرہ خان،گل پنڑہ،مایا علی،ثنا جاوید،ہمایوں سعید و دیگر بھی میچ دیکھنےکےلئے اسٹیڈیم آئے ہیں۔