وکلا آج ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کر ینگے، کراچی بار ایسوسی ایشن

March 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق وکلا آج پیر 18مارچ کو ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کر ینگے۔ کراچی بارنے ہڑتال کا فیصلہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (NJPMC )کی جانب سے22-A, B کے خاتمے کے خلاف کیا ہے، وکلا کا کہنا ہے کہ جوڈیشل پالیسی میں ترمیم سے عوام کو پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔