درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بارشوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں‘ گلزار خان

March 18, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک )ڈی ایف او پشاور گلزار خان نے کہا ہے کہ بلین ٹرین ایفارسٹیشن مہم کے دوران گڑھی چندن میں 27سو ہیکٹر پر آٹھ لاکھ پچاس ہرزار پودے لگا ئے گئے ہیں جبکہ اضا خیل متنی پشاور میں 15سو ہیکٹر پر بھی شجرکاری کی گئی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے نجی یونیورسٹی پشاور کے طلباء کو گڑھی چندن بلین ٹری کے معائنے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈی ایف او نے بتایا کہ گڑھی چند ن میں بیر کے علاوہ سایہ دار درختوں کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ پودے ماحول دوست ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بارشوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔