لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا دے دیا

March 18, 2019

لیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت محکمہ صحت پنجاب کی خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا ہے۔

دھرنا دینے والی لیڈی ورکرز نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے،ر دیگر سرکاری ملازمین کی طرح مراعات دینے، اسکیل اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں یہ دھرنا دیا

پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنےکےباعث چیئرنگ کراس اور ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے لاہورمیں مال روڈ کے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کررکھا ہےجس کی وجہ سے یہاںڈ ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے اور عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔