پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

March 18, 2019

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے جیل روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کی وجہ جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔