سندھ: اپوزیشن جماعتوں کا پی اے سی چیئرمن شپ نہ ملنے پر احتجاج

March 18, 2019

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمن شپ نہ ملنے پر احتجاج کیا ہے۔

حزب اختلاف نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن رہنما ؤـں کا کہنا ہے کہ نیب کے نوٹس کی وجہ سے ایوان کو یرغمال بنایا گیا، جمہور کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ پچھلے سالوں سے زیادہ رقم اس مرتبہ سندھ حکومت کو ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب پانچ ہزار ارب روپے کا حساب دیں، دنیا بھر میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جاتی ہے۔