افغانستان اور امارات میں چھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

March 18, 2019

افغانستان اورمتحدہ عرب امارات کےدرمیان 6ایم اویوز پر دستخط ہوگئے،اماراتی سرکاری میڈیا کےمطابق دونوں ملکوں میں تعلیم،زراعت،کان کنی،توانائی،ثقافت اورکھیل کےشعبوں میں ایم اویوز پردستخط ہوئے۔

افغان صدراشرف غنی نےابوظہبی کےولی عہد،ڈپٹی سپریم کمانڈریواےای فورسز شیخ محمد بن زائدالنہیان سے وفود کی سطح پر ملاقات کی،

ملاقات میں دونوں رہنماوں نےدوطرفہ تعلقات،علاقائی و بین الاقوامی اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

علاقائی ،عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف جنگ،انتہاپسندی،سکیورٹی،استحکام، امن کی صورتحال پربھی گفتگوہوئی۔افغان صدراشرف غنی گذشتہ روزمتحدہ عرب امارات کےدورےپرپہنچےتھے۔