وزیراعظم کی افغان کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد

March 18, 2019

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی جیت پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اُس کی ٹیم کی پہلی جیت مبارک ہو۔ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں افغان کھلاڑیوں نے یہ زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ پشتو میں بھی پیغام پوسٹ کیا ہے۔



واضح رہے کہ افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں افغانستان کی یہ پہلی جیت ہے۔