متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے،ٹرانسپورٹ فیڈریشن

March 19, 2019

کوئٹہ (آن لائن)مشترکہ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے مرکزی ترجمان میرمحمودخان بادینی نے ایک بیان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ بلوچستان باالخصوص رخشان ڈویژن کے تمام نشیبی ایریازاورنوشکی شہر کے شمال مغرب ڈاک بادینی،مینگل اور انام بوستان میں سیلابی ریلوں سے نیشنل ہائی وے (این 40)اوررابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچایاہے، جس کے فوری ازالےکیلئے عملی اقدامات کئے جائیںکیونکہ یہاں کے باشندے طویل عرصہ تک خشک سالی کا شکا رہے ،رخشاں میں ڈیمز نہ ہونے کے باعث اتنی بڑی تباہی ہوئی یہ پانی ذخیرہ کیا جاتا اورزمینداروں کے بندات بھی محفوظ ہوتے تو پورا بلوچستان عملی طور پر انہی بارشوں سے سرسبز نظرآتا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوشکی ڈسٹرک کے متاثرین کی بحالی اورتحصیل ریکارڈز کے مطابق زمین مالکان بزگرران کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔