سانحہ نیوزی لینڈکی ایف آئی آرمیں دہشتگردی کی شقیں شا مل کیجائیں، حامدموسوی

March 19, 2019

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ نیوزی لینڈکی ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی شقیں شامل کرکے دنیاکوبتایاجائے کہ اصل دہشت گردشیاطین ثلاثہ ہیں،ساڑھے تین عشروں سے جاری دہشت گردی کے بانی عالمی استعماراوراسکے پٹھوہیں جن کاابلیسی ایجنڈابے نقاب ہوچکاہے اسی لئے ٹرمپ ، نریندرمودی اور نیتن یاہو سانحہ نیوزی لینڈکوقتل کانام دے رہے ہیں، سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں ہی کوٹارگٹ کیاگیالیکن دنیاپرواضح ہوگیاہے کہ دہشت گردکاکوئی مذہب ، ملک ، مکتب نہیں و ہ فقط دہشت گردہے۔ حضرت امام محمدتقی مقام نبوت وولایت کے وارث اوردین وشریعت کے عظیم مفسرتھے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عشرہ اجررسالت کے اختتام پر یوم ولادت حضرت امام محمدتقی کے موقع پرمحفل تقویٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے حضرت علی المرتضیٰ کی ولادت کے سلسلے میں 11تا13رجب جشنِ مرتضوی منانے کا اعلان بھی کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ عرصہ سے عالم اسلام باطل قوتوں کے نرغے میں اور انکاٹارگٹ ہے۔چنانچہ روس کی شکست وریخت کے بعدنیوورلڈآرڈ کی روشنی میں مسلم ممالک کونشانہ بنانے کاسلسلہ تیزکردیاگیا،پہلے عراق کوایران میں گھسایااوردس سال انہیں آپس میں لڑایا ، ازاں بعدعراق کوکویت میں داخل کیااوراسے جوازبناکرعراق پرحملہ کیا، پھرنائن الیون کاڈرامہ رچاکرافغانستان ، شام ، عراق ، لیبیا، یمن اوردیگرممالک کونشانے پررکھاگیا، دہشت گردوں کوتخلیق کرکے انہیں مسلمانوں کانام دیااورانہی کے ذریعے مسلمانوں کاقتل عام کیا اورفرنٹ لائن پرپھنسایا گیاجسکی وجہ سے پاکستان بھی ساڑھے تین عشروں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔