بلاول کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

March 19, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 20 مارچ کو اپنے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی ۔

نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔