بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

March 19, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل باجوہ اور بحرین کے کمانڈر کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈزکے کمانڈر نےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔