لی مارکیٹ کے علاقے میں عمارت کی چھت سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

March 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر تھانے کی حدود لی مارکیٹ بلبل ہزار داستان نامی بلڈنگ کی چھت سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے کہناہے کہ متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہوسکے ،متوفی نشے کا عادی تھا اور نشہ نہ ملنے کے سبب پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے ۔