کراچی( اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین شرف الزماں نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداے اہم قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ان کیخلاف سازش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو دئے جانیوالے ٹریڈ نوٹسز فوری واپس لئے جائیں،اس ضمن میں قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔