پاک بحریہ کے افسر کی سچی داستان، ’’لعل‘‘

March 20, 2019

یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے جیو پر خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ نشر کی جائے گی، فلم کا شاندار ٹیزر ریلیز کردیاگیا۔


جیو فلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے یوم پاکستان کے لیے خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ تیار کی گئی ہے ۔


فلم میں مرکزی کردار اداکار بلال عباس خان نبھا رہے ہیں، بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دگرکاسٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اورگوہر رشید شامل ہیں ۔


یوم پاکستان کے دن ’لعل‘ ٹیلی فلم پاک بحریہ کو خراج عقیدت پیش کرے گی جس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہےجبکہ ہدایت کاری نامور ڈائریکٹر حسیب حسن نے انجام دی ہے۔

بلال عباس خان نے اس فلم کلے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار اداکرنا میرے لیے اعزاز ہے۔


فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں اداکار گوہر رشید بڑے اور بلال عباس چھوٹے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال عباس کو بچپن سے ہی فوجی بننے کا شوق ہے جبکہ بڑا بھائی اپنے والد کے نقش قدم پر محنت مزدوری کرتے دکھائی دیئے۔