جرمنی میں پاور اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

March 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جرمنی میں تاریخی پاور اسٹیشن کے کولنگ ٹاور، چمنی اور بوائلر دھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیئے گئے۔

لمحوں میں ڈھیر ہوتے دیوہیکل ٹاورزکے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلئے گئے۔

یہ مناظر جرمنی کے شہر Dortmund میں دیکھے گئے جہاں ایک پاور اسٹیشن کے128میٹر بلند کولنگ ٹاور، 210میٹر بلند کولنگ ٹاور اور بوائلر کو چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔

تاریخی ٹاورزکو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کرکے ٹاور کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیاجبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔