برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دیدیا

March 21, 2019

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی جبکہ بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التواء کا شکار ہونے کی صورت میں برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔

تھریسامے نے برطانوی قوم سےخطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے اور اراکین پر زور دیا کہ وعدہ پورا کیا جائے کہیں عوام پارلیمنٹ پر سے اعتماد نہ کھو دیں۔

واضح رہے کہ تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔