بلاول کودھمکی، شیخ رشیدکیخلاف ایف آئی آردرج کرنےکیلئے درخواست

March 21, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کیلئے تھانہ وارث خان کو درخواست دے دی ۔ درخواست پیپلز پارٹی کے7عہدیداروں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر چودھری اسد پرویز، راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم کیانی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حسین طارق راجہ، راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بنارس چودھری ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمشن ایاز خان، تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر اورسینٹرل پنجاب کونسل کے رکن جبران گل کی جانب سے دی گئی ۔