پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

March 21, 2019

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں کارکنوںپر تشدد اور گرفتاریوںکی شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے ۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن لاہور کے صدر یاسر بار ا کی قیادت میں کارکنوںنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں خالد بٹ، نصیر احمد، یاسمین فاروق، پیپلزیوتھ کے محمد عمر، شجاع الرحمان، اصغر محمود نونی سمیت دیگر کارکن شریک ہوئے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوںنے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میںنہتے کارکنوں پر لاٹھی چارج، گرفتاریاں، خواتین کارکنوںکی پولیس اہلکاروںکے ہاتھوںتشدد قابل مذمت ہے ، شرکا نے بلاول اور آصف زرداری کے حمایت میںنعرے لگائے ، پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سول آمرانہ حکومت ہے پی ٹی آئی کی سول آمریت میں نہتے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں سے ماضی کے آمروں کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔