کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا

March 21, 2019

کوئٹہ (آ ن لائن)بلوچستان بارکونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے نیشنل ڈوشل پالیسی میں ترامیم کے خلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا بار کونسل کے رہنماء راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 22 اے قانون میں ترمیم سے ایف آئی آر کے اندراج میں سیشن جج کی بجائے پولیس کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہےجو کسی صورت قبول نہیں۔