پریانکا نے خود کو ’خوفناک‘ بیوی کیوں کہا؟

March 21, 2019

بالی ووڈ کی ناموراداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی شادی شدہ زندگی کا خفیہ راز مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے لیے خوفناک بیوی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘کی رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز ایک غیر ملکی ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق گفتگو کی اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے شوہر، گلوکار نک جونس کے لیے ایک خوفناک بیوی ہیں۔

دورانِ شواس بات کی وضاحت کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ ایسا انہوں نے اس لیے کہا کیونکہ جونس کی والدہ بہت اچھا کھانا بناتی تھیں لیکن انہیں انڈا اور ٹوس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، جس پر انہوں نےخود کو نک جونس کے لیے ’خوفناک‘کہا۔

پریانکا نے مزید کہا کہ نک جونس کا تعلق ایک روایتی خاندان سے ہے جہاں اُن کی والدہ اُن کے لیے بہت سے پکوان بناتی ہیں لیکن وہ اس کے بالکل برعکس ہیں کیونکہ اُنہیں انڈے اور ٹوسٹ کے علاوہ کچھ بھی پکانا نہیں آتا۔جب انہوں نے یہ انکشاف نک کے سامنے کیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں، مجھے بھی بنانا نہیں آتا۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس گزشتہ سال یکم دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔