نیوزی لینڈ میں جمعہ کو ’ قومی اسکارف ڈے‘ منایا جائیگا

March 21, 2019

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ ’قومی اسکارف ڈے‘ منایا جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گذشتہ ہفتے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے میں پاکستانیوں سمیت 50افراد شہید ہوگئے تھے۔

اسکارف ڈے کی منتظم اینا تھامسن کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ عمل اس بات کا اظہار ہوگا کہ نیوزی لینڈ میں تمام مذاہب اور نسل سے تعلق رکھنے والی خواتین اس سنگین جرم کے خلاف ساتھ ہیں۔