مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حفاظتی ضمانت کرالی

March 21, 2019

ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حفاظتی ضمانت کرالی۔

سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے سیشن کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جبکہ صدر پیپلزپارٹی اسلام آباد راجہ شکیل کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایسے مقدمے جمہوری سیاسی کارکنوں کے لیے تمغے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنی ریاستی طاقت جمع کریں ، جیالے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئندہ پیشی پر ملک بھر سے کارکن قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے آئیں گے۔