کروشیا میں تیسرے سالانہ لائٹ فیسٹیول کاآغاز

March 21, 2019

کروشیا کے دار الحکومت زغرب میں تیسرے سالانہ رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

روشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔

پانچ روزہ اس لائٹ فیسٹیول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں ،اسکوائرز،برجز اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا ہے جبکہ مختلف فنکاروں کے شاہکار بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔20مارچ سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلہ24مارچ تک جاری رہیگا۔