کراچی میں شادی ہال رات 11 بجے بند کرنے کی پابندی

March 21, 2019

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںکراچی میں شادی کی تقریبات رات 11 بجے ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں 11 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم دو ہفتے بعد شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالوں کی ٹائمنگ پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، ہالز مالکان فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ خلاف ورزی پر شادی ہالز کو سیل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک کا دباؤ دور کر نے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں فی الحال شادی ہالز مالکان رات 12 بجے تک ہر صورت تقریب ختم کرنے کے پابند ہیں۔