مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے

March 22, 2019

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بھارت کی حکمراں جماعت بی جےپی نے لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کردی، وزیرداخلہ راج ناتھ لکھنؤو اور بی جےپی صدر امیت شاہ گاندھی نگر سے انتخابات میں حصہ لیںگے۔

بی جےپی لوک سبھاکےلیے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، بھارت کےلوک سبھاانتخابات 11 اپریل سے19 مئی تک 7 مرحلوں میں ہونگے۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔