رمضان پیکیج‘ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا مہنگی

March 22, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیاء مہنگی کر دیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے۔