ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان دم توڑ گیا

March 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدودسیکٹر الیون ڈی میں جمعرات کی شب ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا 27سالہ فدا ولد رحمان جمعہ کی شب نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسا،پولیس کے مطابق مقتول بلوچستان کے علاقے پنجگور سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے کراچی آیا تھا۔