سی پیک کا تحفظ،چین نے پاک۔بھارت سرحد کے قریب فوجی دستے تعینات کردیئے

March 23, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)چین نے سی پیک منصوبے کو تحفظ دینے کے لیے پاک۔بھارت سرحد کے قریب فوجی دستے تعینات کردیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ چین نے مقامی افراد کی جانب سے کوئلے کی کانوں کو ممکنہ طور پر درپیش خطرات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز نے بھی سرحد کے قریب چین کے فوجی دستوں کی نقل وحرکت دیکھی ہے۔