باچاخان ائیر پورٹ،5کلوسونا خلیجی ممالک سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام

March 23, 2019

پشاور(نامہ نگار)کسٹم حکام نے پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپانچ کلوسونا خلیجی ممالک سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔سونے کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق جمعہ کے روز،علی الصبح اماراتی پروازپشاورائیرپورٹ پہنچی توسکینگ کے دوران ملزم اسدمنظورجوکہ پشاورکارہائشی ہے کے سامان سے مختلف قسم کی چوڑیاں اورسیٹس برآمدہوئی وزن کرنے پرمجموعی طورپرپانچ کلوسونابرآمادکرلیا گیاملزم نے سونے کومہارت سے سامان میں چھپارکھاتھاکسٹم عملہ نے ملزم کوگرفتارکرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔