نئی دہلی: یوم پاکستان کی تقریب, بھارتی حکام کا شرکت سے انکار

March 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا بھارتی حکومت کو بر ا لگ گیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں بھارتی حکام نے شرکت نہیں کی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بہانہ بنایا کہ پاکستان نے تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی دعوت دی ہے اس لیے کوئی بھارتی اہل کار تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا بھی کوئی اہل کار یوم پاکستان کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔