لاکھوں کی چوریاں، دفتر میں گھس کر رقم چھین لی گئی، 2 گاڑیاں بھی غائب

March 24, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ایک موٹرسائیکل،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ محلہ طماسب آبادسے طلحہ احمد خان کی وٹز کار نمبر ای وی -943،تھانہ صادق آبادکے علاقہ رحمٰن آبادسے وقاص عباسی کی سوزوکی مارگلہ کار نمبر ایل او وائی -6971،تھانہ بنی کے علاقہ سے احسن اصغر کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر کے ایل ایس -9548 ،چوری ہوگئی۔تھانہ نصیرآبادکومحسن نصیر راجہ سکنہ فرینڈز کالونی مصریال روڈ نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد عمارخالد نے بتایاکہ نامعلوم چورچکلالہ سکیم ون میں میری دکان کے تالے توڑ کر کپڑا اورنقدی مالیتی 19لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مورگاہ کو وارث علی نے بتایا کہ میں معہ عمرخیام اپنے دفتر میں موجودتھے کہ2 نامعلوم مو ٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے آتے ہی سریاکا ریٹ پوچھا اور دفتر کا دروازہ بندکردیا اور پسٹل کی دھمکی دے کر مجھ سے3لاکھ روپے جبکہ عمرخیام سے 45ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ چونترہ کو الطاف نے بتایاکہ نامعلوم چور سائل کی ایک گائے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ بھارہ کہوکومحمداشراق نے بتایاکہ نامعلوم چورسپرنگ ویلی میں مدعی کے گھرسے15تولے وزنی طلائی زیورات ،2موبائل فون ،دوکیمرے اوردولیپ ٹاپ ودیگرسامان کل مالیتی ساڑھے نولاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو محمد کاشف نے بتایاکہ جاوید اقبال نے سائل سے 5لاکھ روپے ادھا ر لیے جس کے عوض ایک چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔تھانہ ترنول نے سیف الرحمٰن کی رپورٹ پرمحمدجمال کے خلاف ساڑھے سات لاکھ روپے کاچیک ،تھانہ رمنانے عاشق حسین کی رپورٹ پرمحمداصغرکے خلاف 3لاکھ 80ہزارروپے کاچیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔