نارتھ کراچی: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ، 2 جاں بحق

March 24, 2019

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کئی افراد سی این جی اسٹیشن کے کمرے میں پھنس گئے۔