اریب کی میت آج کراچی لائی جائےگی

March 25, 2019

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ میں شہید پاکستانی شہری سید اریب کی میت آج کراچی لائی جائے گی،اریب کی نماز جنازہ دستگیر نمبر 9 سنگم گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید سید اریب کی میت کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ کردی گئی ہے، شہید سید اریب کی میت صبح ساڑھے 10 بجے بذریعہ پرواز ای کے 600 کراچی ائیرپورٹ پر آئے گئی ۔

شہید اریب کی میت کو انکے والد سید اعجاز احمد وصول کریں گےجس کے بعد میت کو فیڈرل بی ایریا میں انکے گھر پر لے جایا جائے گا، اریب کی نماز جنازہ سپہر3بجے سنگم گراؤنڈ دستگیر نمبر9 میں ادا کی جائے گی۔

مقتول کی نماز جنازہ شیخ الفقہاء حضرت علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی پڑھائیں گے اور تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔