نئے سلیب گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار‘وزیر اعظم کو رپورٹ پیش

March 25, 2019

اسلام آباد (این این آئی)چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم نے اضافی گیس بلوں سے متعلق رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے جس میں اوور بلنگ کی بنیادی وجہ گیس پریشر فیکٹر قرار دینے کا اوگرا کا موقف مسترد کر دیاگیا ، نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ اووربلنگ میں 93 فیصدحصہ نئے سلیبزکاہے،اووربلنگ میں پر یشرفیکٹرکاحصہ صرف ایک فیصدہے۔