وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی سے متعلق نیب کا اعلامیہ

March 25, 2019

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پیشی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق مشترکہ تحقیقات ٹیم نے مراد علی شاہ سے ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کئے اور انہیں مقدمے سے متعلق سوالنامہ بھی دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے آج کے جوابات اور سوالنامے کے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی روشنی میں انہیں دوبارہ بلانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

نیب اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ انکوائری براہ راست چیئرمین نیب کی نگرانی میں کی جارہی ہے، نیب کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کام جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں۔

نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹھٹھہ شوگر ملزکو اومنی گروپ کو فروخت کرنے سے متعلق پوچھا؟

نیب نے یہ بھی استفسار کیا کہ اومنی گروپ کا سندھ حکومت سے کیا تعلق رہا ہے؟سندھ شوگر ملز کارپوریشن لمیٹڈ نے ٹھٹھہ شوگر ملز کو فروخت کرنے کافیصلہ کیوں کیا؟