مفتی تقی عثمانی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات

March 26, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی،اُن پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران شہید ہونے والے سکیوریٹی گارڈز کے لیے دعائے مغفرت کی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ علما کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے یہ ایک سوچی سمجھی دہشت گردی کی واردات تھی،خدا کا شکر ہے کہ ملک و دین د شمن طاقتوں کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔