صدرویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شکست

March 26, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے متنازع ترین صدر ڈیو کیمرون کے 6 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہوگیا۔ سابق ٹیم منیجر رکی اسکیریٹ نے انہیں خفیہ رائے شماری میں 4 کے مقابلے میں 8ووٹ سے شکست دیکر نئے صدر کرکٹ بورڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ،کیمرون کے دور صدارت میں ڈیرن سیمی سمیت کئی سینئر کرکٹرز نے معاوضوں ودیگر معاملات کے حوالے سے علی الاعلان اختلاف رائے کیا تھا اور شدید تنقید کی تھی۔